ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / خواتین ریزوریشن سے لیڈران کی بیگمات اور بیٹیوں کو فائدہ :ریکھا شرما 

خواتین ریزوریشن سے لیڈران کی بیگمات اور بیٹیوں کو فائدہ :ریکھا شرما 

Sun, 29 Jul 2018 02:25:05    S.O. News Service

نئی دہلی:28/جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)قومی خواتین کمیشن کی قائم مقام صدر ریکھا شرما نے جمعہ کو کہا کہ ریزرویشن کے انتظامات اور تجویز کو لے کر انہیں اعتراضات ہیں۔انہوں نے دلیل دی کہ خواتین کو سیاست میں اپنے طور پر جگہ بنانی چاہئے کیونکہ ریزرویشن سے صرف کچھ لیڈروں کی بیٹیوں اور بیگمات کو فائدہ پہنچے گا۔ریکھا شرما کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب اپوزیشن پارٹی خاص طور پر کانگریس حکومت سے یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ لوک سبھا اور اسمبلیوں میں 33 فیصد نشستیں مخصوص کرنے کی تجویز والے خواتین ریزرویشن بل کو پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں منظور کرایا جائے۔انہوں نے قومی خواتین کمیشن کی جانب سے بھارت میں خواتین کی سیاسی شرکت اور نمائندگی موضوع پر منعقدہ مباحثہ میں کہا کہ اگر مجھ سے پوچھیں تو مجھے ریزرویشن کو لے کر اعتراض ہے۔ میرے اور آپ جیسے لوگوں کو ریزرویشن کی مدد سے سیاست میں داخل ہونے میں مشکل ہو گی۔ ہمیں اپنا راستہ خود بنانا ہوگا۔ اس سے صرف کچھ لیڈروں کی بیٹیوں اور بیویوں کو مدد ملے گی۔شرما نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کی 50 فیصد آبادی (عورتوں) کے بااختیار بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر 50 فیصد آبادی کو سیاسی طور پر مضبوط نہیں کیا گیا تو ہم کس طرح تیار ہوں گے؟ یہ ممکن ہی نہیں ہے۔ شرما نے کہا کہ وہ عموما الیکشن لڑنے والے امیدواروں کو جانتی ہی نہیں ہیں، وہ نہیں جانتیں کہ کسی شخص کو کس بنیاد پر منتخب کیا جانا چاہئے۔ 


Share: